عام انتخابات 2024؛ بزرگ شہریوں  نے بھی اپنا ووٹ پول کر لیا

17

اسلام آباد،08 فروری(اے پی پی): عام انتخابات 2024 میں جہاں ہر عمر سے تعلق رکھنے والوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا وہیں بزرگ شہریوں نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور پاکستان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے پیغام دیاکہ گھر بیٹھے ہوۓ تمام افراد گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے ملک کے مستقبل کی خاطر جس کو بھی بہتر سمجھتے ہیں اسکو ووٹ دیں اور مستحکم جمہوریت کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔