ساہیوال،8 جنوری ( اے پی پی ) : پنجاب کے ضلع ساہیوال میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے ، ووٹوں کی گنتی سے قبل پولنگ سٹیشنوں کے گیٹ بند کر دیے گئے۔ اس سے قبل جو ووٹرز پولنگ سٹیشنوں کے میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے موجود تھے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی اور انہوں نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے ۔











