عام انتخابات2024،عوام کی بھرپور شرکت، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

9

لاہور، 8 فروری ( اے پی پی ): صوبائی دارالحکومت لاہورمیں12 ویں عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل پرامن اور احسن انداز میں مکمل ہوا،مختلف حصوں کے پولنگ اسٹیشنز سے ابتدائی طور غیر سرکاری نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ۔ان نتائج میں فی الوقت ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں مرد وخواتین سمیت 68لاکھ 50ہزاررجسٹرڈ  ووٹرز کے لیے 4354 پولنگ اسٹیشز اور 12988 پولنگ بنائے گئے ۔کل 4624 پریزائڈنگ آفیسرز’27484 اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسراور 13741 پولنگ آفیسر ز نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی سربراہی میں 44 ریٹرننگ آفیسرز اور 88 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔

 قومی اسمبلی کی کل 14نشستوں اور پنجاب اسمبلی کی کل 30سیٹوں پر انتخابات کا عمل مکمل ہوا۔عام انتخابات 2024 کا عمل صبح 8بجے سے شامل 5بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہا ۔