پی ایس ون جیکب آباد ون سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار شیر محمد مغیری کامیاب

26

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ    پی ایس ون  جیکب آباد ون سے  پاکستا ن پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار شیر محمد مغیری 48ہزار 385  ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔

  الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق  آزادامیدوار عبدالرازق خان 18ہزار115 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناس37.26 فیصد رہا۔