اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 چارسدہ ۔ٹو سے آزاد امیدوار فضل محمد خان ایک لاکھ 713ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ایمل ولی خان 67 ہزار876 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب39.92 فیصد رہا۔











