اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 200 ساہیوال3سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد ارشد ملک 48ہزار871 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار احمد علی 37 ہزار757 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب51.62فیصد رہا۔











