سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 حیدر آباد ٹو سے  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار شرجیل انعام کامیاب

17

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ    پی ایس 61 حیدر آباد ٹو سے پاکستا ن پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار شرجیل انعام  63 ہزار 79   ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سعید احمد 11 ہزار 368  ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 42.72 فیصد رہا۔