اسلام آباد،09فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔160 لاہور ۔16 سے مسلم لیگ(ن)کے ملک اسد علی 26ہزار781 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اعظم خان نیازی 21 ہزار249 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 40.84فیصد رہا۔











