اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔222 ملتان۔10سے آزاد امیدوار ایاز احمد 30 ہزار579 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے امیدوار رانا طاہر شبیر 28ہزار 702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 50.29فیصد رہا۔











