خیبرپختونخوا   اسمبلی کے   حلقہ  پی کے-16 لوئیر دیر ۔3 سے  آزاد امیدوار شفیع اللہ 31 ہزار 208 ووٹ  لے کر کامیاب

18

اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):خیبرپختونخوا   اسمبلی کے   حلقہ  پی کے-16 لوئیر دیر۔3سے  آزاد امیدوار شفیع اللہ 31 ہزار 208 ووٹ  لے کر کامیاب  قرار پائے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے  امیدوار شاہ نواز خان 11 ہزار 525 ووٹ  لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب  44.52 فیصد رہا۔