اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کےـ15 لوئیر دیر ۔2 سے آزاد امیدوار ہمایوں خان 31 ہزار 346 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے امیدوار نعیم اللہ 14 ہزار 691 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 43.12 فیصد رہا۔











