پنجاب  اسمبلی کے حلقہ پی پی192 اوکاڑہ 8 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار  غلام رضا 64 ہزار174ووٹ لے کر کامیاب

15

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):پنجاب  اسمبلی کے حلقہ پی پی192 اوکاڑہ 8 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار  غلام رضا 64 ہزار174ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے  ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق     آزاد امیدوار حماد اسلم 57ہزار327 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب57.98فیصد رہا۔