اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔1 اٹک۔ 1سے آزاد امیدوار قاضی احمد اکبر 49 ہزار257ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جہانگیر خانزادہ 36ہزار443 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ،ووٹوں کا تناسب43.56فیصد رہا۔











