اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔44 ایبٹ آباد 3سے آزاد امیدوار افتخار احمد خان جدون 34 ہزار 867 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار اورنگزیب 32 ہزار 585 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 42.52 فیصد رہا۔











