اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔118 لاہور۔2 سے مسلم لیگ (ن )کے امیدوارمحمد حمزہ شہباز شریف 1لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوار عالیہ حمزہ ملک 1 لاکھ 803 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 35.83 فیصد رہا۔











