اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔40 سانگھڑ ۔1سے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے امیدوار غلام دستگیر 56 ہزار345ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار نوید ڈیرو 52 ہزار 923 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 50.93 فیصد رہا۔











