اسلام آباد،09فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔87 میانوالی ۔3 سے آزاد امیدوار احمد خان ایک لاکھ 7 ہزار202ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سجاد احمد ملک 15 ہزار691ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ،ووٹوں کا تناسب57.31فیصد رہا۔











