اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔ 86 میانوالی 2 سے آزاد امیدوار امین اللہ خان 85ہزار318ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان/ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عادل عبداللہ خان 19 ہزار794ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ،ووٹوں کا تناسب55.97فیصد رہا۔











