اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کےاین اے۔ 121 لاہور۔5 سے آزاد امیدوار وسیم قادر 78ہزار 703 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ روحیل اصغر 70 ہزار 597 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 40.08 فیصد رہا۔











