قومی اسمبلی کے حلقہ این اے38 کرک سے آزاد امیدوارشاہداحمد ایک لاکھ 18ہزار56ووٹ لے کر کامیاب

16

اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔38کرک سے آزاد امیدوارشاہداحمد ایک لاکھ 18ہزار56ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے  امیدوار شاہ عبد العزیز 40 ہزار965ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب45فیصد رہا۔