اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔87 خوشاب ۔1 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک شاکر بشیر اعوان 1 لاکھ 17 ہزار773ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عمر اسلم خان 1 لاکھ 8 ہزار308 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 55.39 فیصد رہا۔











