اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے91 بھکر ون سے آزاد امیدوار محمد ثنا اللہ خان مستی خیل ایک لاکھ6ہزار3ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالمجیدخان 85 ہزار429ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب62.93 فیصد رہا۔











