اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔16 ایبٹ آباد 1 سے آزاد امیدوار علی اصغر خان ایک لاکھ4ہزار993ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امید وار مرتضیٰ جاوید عباسی 86ہزار276ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب44.8 فیصد رہا۔











