اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔115 شیخوپورہ۔3 سے آزاد امیدوار خرم شہزاد ایک لاکھ30ہزار255ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جاوید لطیف 94 ہزار144ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب50.34فیصد رہا۔











