اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔225 ٹھٹھہ سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار صادق علی میمن 1لاکھ 40 ہزار 773 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رسول بخش جاکھرو28 ہزار 899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 37.33 فیصد رہا۔











