اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔227 دادو1 پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار عرفان علی لغاری ایک لاکھ 4ہزار13ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے لیاقت علی جتوئی 93 ہزار956ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب44.66 فیصد رہا۔











