اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے18 ہری پور سے آزاد امیدوار عمر ایوب خان ایک لاکھ 92ہزار948ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز خان ایک لاکھ 12ہزار389ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب49.88فیصد رہا۔











