اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔150 ملتان 3 سے آزاد امیدوار مخدوم زین حسین قریشی ایک لاکھ26ہزار770ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جاوید اختر 76 ہزار758ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب43.31فیصد رہا۔











