حلقہ این اے۔83سرگودھا 2سے آزاد امیدوار اسامہ احمدمیلہ ایک لاکھ36ہزار566ووٹ لے کر کامیاب

20

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔83سرگودھا 2سے آزاد  امیدوار   اسامہ احمدمیلہ   ایک لاکھ36ہزار566ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  امیدوار محسن شاہ نوازرانجھا 98ہزار700ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پررہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب52.55فیصد رہا۔