قومی اسمبلی کے حلقہ این اے181لیہ ون سےآزاد امیدوارعنبر مجید ایک لاکھ20ہزار 499ووٹ لے کر کامیاب

13

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے181لیہ ون سےآزاد امیدوارعنبر مجید  ایک لاکھ20ہزار 499ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صاحبزادہ فیض الحسن 95 ہزار81ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب59.2فیصد رہا۔