قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔193 شکار پور  سےپیپلزپارٹی کے امیدوار محمد شہریار خان مہر  ایک لاکھ31ہزار82ووٹ لے کر کامیاب

26

اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔193 شکار پور  سےپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار محمد شہریار خان مہر  ایک لاکھ31ہزار82ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی پاکستان کے امیدوار  راشدمحمود دسومرو 56 ہزار153ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب44.53فیصد رہا۔