اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔203خیر پور2 سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے پیر سید علی شاہ جیلانی 1لاکھ 28ہزار830ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے پیر صدر الدین شاہ 98ہزار236ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب57.05فیصد رہا۔











