خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ  پی کے-29 شانگلہ ۔II سے  آزاد امیدوار عبدالمنعم 14 ہزار 255 ووٹ  لے کر کامیاب

21

اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-29 شانگلہ۔ II سے آزاد امیدوار عبدالمنعم 14 ہزار 255 ووٹ  لے کر کامیاب  قرار پائے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار شوکت علی 13 ہزار 160 ووٹ  لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب  31.83 فیصد رہا۔