اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔9 راولپنڈی 3سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شوکت راجہ 50 ہزار560ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے امیدوار چوہدری سرفراز احمد خان 43ہزار528 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب55.18فیصد رہا۔











