اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔207شہید بے نظیر آباد ۔1 سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار آصف علی زرداری 1لاکھ46ہزار989ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند بلوچ 51ہزار916ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب44.52فیصد رہا۔











