اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔211میر پور خاص ۔1سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوارپیر آفتاب حسین شاہ جیلانی 84ہزار512ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی نواز شاہ 53ہزار880ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 43.86فیصد رہا۔











