اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔213عمر کوٹ سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوارنواب محمد یوسف تالپور 1لاکھ 75ہزار162ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر امان اللہ خان تالپور 44ہزار847ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب50.56فیصد رہا۔











