اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 21 مردان ون سے آزاد امیدوار مجاہد علی ایک لاکھ 18ہزار49ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیدوار اعظم خان 51ہزار 797ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 45.12فیصد رہا۔











