اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔222بدین ۔ 1سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار میر غلام علی تالپور 1لاکھ13ہزار916ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار میر حسین بخش تالپور 67ہزار10ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں ۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب44.86فیصد رہا۔











