اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 27 خیبر سے آزاد امیدوار محمد اقبال خان 85ہزار 514 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہ جی گل آفریدی 18ہزار 832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 21.93 فیصد رہا۔











