این اے 67 حافظ آباد سے آزاد امیدوار انیقہ مہدی کامیاب

38

اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 حافظ آباد سے آزاد امیدوار انیقہ مہدی2 لاکھ 8 ہزار 943 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار سائرہ افضل تارڑ ایک لاکھ 83 ہزار 20ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہیں۔