اسلام آباد,9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78 گوجرانوالہ ٹو سے آزاد امیدوار محمد معین عارف ایک لاکھ 6 ہزار 169 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خرم دستگیر خان 88ہزار 308 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 41.33 فیصد رہا۔











