اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97فیصل آباد 3سے آزاد امیدوار محمد سعد اللہ 72ہزار 614 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے علی گوہر خان70ہزار 311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب51.17فیصد رہا۔











