اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101فیصل آباد 7 سے آزادامیدواررانا عاطف ایک لاکھ 34 ہزار 840 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عرفان احمد 89 ہزار 571 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب49.68 فیصد رہا۔











