اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103فیصل آباد 9 سے آزادامیدوارمحمد علی سرفراز ایک لاکھ 47ہزار 734 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی محمد اکرم انصاری 86ہزار 662ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب48.25 فیصد رہا۔











