این اے ۔175 مظفرگڑھ 1سے آزاد امیدوار جمشید احمد ایک لاکھ 13 ہزار 253 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

16

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے ۔175 مظفرگڑھ 1 سے آزاد امیدوار جمشید احمد ایک لاکھ 13 ہزار 253 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق   پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے  مہر ارشاد احمد خان 71 ہزار 997 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔