اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔185 ڈی جی خان 2سے آزاد امیدوار زرتاج گل 94 ہزار 881 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمود قادر خان 32 ہزار 929 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 45.84 فیصد رہا۔











