این اے 66 وزیر آباد سے آزاد امیدوار محمد احمد چھٹہ کامیاب

24

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ    این اے 66 وزیر آباد  سے آزاد  امیدوار محمد احمد چھٹہ ایک لاکھ 60 ہزار 676 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق    پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نثا ر احمد چیمہ ایک لاکھ 633 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب48.46 فیصد رہا۔