اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92بھکر2سے آزاد امیدوار رشید اکبر خان ایک لاکھ42ہزار 761 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد افضل خان ایک لاکھ 31ہزار 176ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب67.38 فیصد رہا۔











