اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔204 ساہیوال 7سے آزاد امیدوار محمد غلام سرور 60 ہزار438 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عادل سعید چوہدری 33 ہزار722 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 57.58فیصد رہا۔











